4 جولائی، 2015، 1:06 AM

امریکہ میں ایک جوڑے کی لازوال محبت

امریکہ میں ایک جوڑے کی لازوال محبت

امریکہ میں ایک جوڑے نے ایک ساتھ جی اور مر کر اپنی محبت کو لازوال کردیا۔ 75 سال ساتھ گزارنے کے بعد شوہر اور بیوی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک جوڑے نے ایک ساتھ جی اور مر کر اپنی محبت کو لازوال کردیا۔ 75 سال ساتھ گزارنے کے بعد شوہر اور بیوی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔ امریکی ریاست سینڈیاگو میں رہائش پذیر 96 سالہ خاتون جینٹ ٹوزکو اور ان کے 95 سالہ شوہر الیگزینڈر ٹوزکو نے موت سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ایک دوسرے کی آغوش میں یا ہاتھ تھام کر موت کو خوش آمدید کہیں گے۔ 75 سال تک دونوں نے خوشگوار زندگی گزاری لیکن چند ماہ قبل شوہر کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ چلنے پھرنے سے ہی قاصر ہوگئے۔ 17 جون کو ان کا انتقال ہوا تو ان کی بیٹی ایمی ٹوزکو نے اپنی والدہ کو ان کے شوہر کے انتقال سے آگاہ کیا تو وہ نیم غنودگی میں اپنے شوہر کی لاش سے لپٹ گئیں اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی جلد ہی وہاں آرہی ہوں اور چند گھنٹوں بعد وہ بھی اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں، ان کے قریب موجود نرس نے کہا کہ خاتون نے مرتے ہوئے اپنے شوہر کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔

جینٹ ٹوزکو اور الیگزینڈر ٹوزکو کے درمیان بچپن میں ہی الفت کا جذبہ پروان چڑھا اور ان دونوں کے خاندان پولینڈ سے نقل مکانی کرکے امریکہ آئے تھے۔

News ID 1856336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha